ترکی فضائی حدود کے قوانین پر عمل درآمد کرئے گا ، عمر فاروق

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر فاروق نے کہا ہے کہ ترکی نے اپنی فضائی حدود سے متعلق جو قوانین تیار کر رکھے ہیں ان پر عمل درآمد کا عزم رکھتا ہے ۔

368681

انھوں نے کہا کہ اگر ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنےوالے طیاروں نے خبردار کرنے کے باوجود اپنی خلاف ورزیوں کو جاری رکھا تو ہم بلا تردد اس کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔انھوں نے اق پارٹی کی مرکزی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کے بعد شام اور ترکی کی سرحد پر گرائے جانے والے روسی جنگی طیارے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اپنی فضائی حدود کے قوانین کا ہر صورت میں تحفظ کرئے گا ۔ شام کے علاقے بائر بوجک میں ترکمینوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ امداد کی جائے گی۔ روس داعش کیخلاف جدوجہد کے پردے میں اعتدال پسند شامی مخالفین کو ہدف بنائے ہوئے ہے ۔ترکی ترکمینوں کا ساتھ دیتا رہے گا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں