کوئی ترکی سرحدوں کی خلاف ورزی کی جرات نہیں کر سکتا، صدرایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے شام کی سرحد پر گرائے جانے والے روسی جنگی طیارے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم کافی عرصے سے اس قسم کے حادثے کے پیش نہ آنے کے لیے کوششیں صرف کر رہے تھے ۔

422199
کوئی ترکی سرحدوں کی خلاف ورزی کی جرات نہیں کر سکتا، صدرایردوان


صدر رجب طیب ایردوان نے شام کی سرحد پر گرائے جانے والے روسی جنگی طیارے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم کافی عرصے سے اس قسم کے حادثے کے پیش نہ آنے کے لیے کوششیں صرف کر رہے تھے ۔
ہم روس کیساتھ بحران کو بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں ۔ ترکی کے صبرو تحمل اور نیک نیتی کیوجہ سے ن ابتک اس قسم کے واقعات پیش نہیں آئے ہیں ۔ ترکی دشمنی کے بجائے امن ،مذاکرات اور ڈپلومیسی کا طرفدار ہے ۔ کسی کو ہم سے اپنی سرحدوں کی خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی قوانین کی پامالیوں کا خاموش دیکھنے کی توقع نہیں رکھنی چاہئیے۔ترکی نے اپنی سرحدوں کی پامالی کرنے والے طیارے کو مار گرایا ہے ۔صدر ایردوان نے اسلامی تعاون تنظیم کی اقتصادی اور تجارتی تعاون کی دائمی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل صبح ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو طیاروں کو پانچ منٹ کے اندر 10 بار خبر دار کیا گیا ۔ایک طیارہ واپس چلا گیا لیکن دوسرے طیارے نے ہماری سرحد کی خلاف ورزی کو جاری رکھا ۔ علاقے میں گشتی پرواز کرنے والے ایف سولہ طیارے سرحد کی خلاف ورزی کرنے والے طیارے پر فائرنگ کی ۔ طیارے کے گر جانے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ یہ طیارہ روس کا تھا۔ ترکی نے فوری طور پر اقوام متحدہ اور نیٹو کو اس صورتحال سے آگاہ کیا ہے ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ روسی جنگی طیارے ترکمینوں کے جن علاقوں پر بمباری کر رہے ہیں وہاں داعش موجود نہیں ہے ۔ اس بارے میں کسی کو دھوکہ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔داعش جرابلوس کے مشرق اور جنوب میں موجود ہے ۔ ہم نے کسی حادثے کے پیش نہ آنے کے لیے کئی بار مختلف وسیلوں سے اپنے ہمسائے ملک کو اپنی حساسیت سے آگاہ کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں