ترکی کا بائیر بوجاک ترکمینوں کے لیے امدادی مہم کا آغاز

اسدانتظامیہ کے حملوں سے راہ فرار اختیار کرنے والے 500 ترکمین خاندان ترکی کی سرحدوں پر پہنچ چکے ہیں۔ وزارتِ اعظمیٰ کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ترکمین داع پر کی جانے والی بمباری کی وجہ سے دو ہزار ترکمینوں نے ترکی میں پناہ لی ہے

367911
ترکی کا بائیر بوجاک ترکمینوں کے لیے امدادی مہم کا آغاز

ترکی بائیر بوجاک ترکمینوں کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی مہم کا آغاز کررہا ہے۔
اسدانتظامیہ کے حملوں سے راہ فرار اختیار کرنے والے 500 ترکمین خاندان ترکی کی سرحدوں پر پہنچ چکے ہیں۔ وزارتِ اعظمیٰ کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ترکمین داع پر کی جانے والی بمباری کی وجہ سے دو ہزار ترکمینوں نے ترکی میں پناہ لی ہے۔
روسی طیاروں کی بمباری اور اسد انتظامیہ کی زمینی کاروائی سے راہ فرار اختیار کرنے والے تمام افراد کی ضروریات کو وزارتِ اعظمیٰ کے ہنگامی ادارے آفاد کی جانب سے پورا کیا جا رہا ہے۔
وزارتِ اعظمیٰ کے اعلیٰ حکام کے مطابق شام اور ترکی کی سرحدوں پر ترکمینوں کی رجسٹریشن کے لیے ایک ہنگامی ڈیسک تشکیہل دے دیا گیا ہے جہاں ان ترکمینوں کی ٹمام ضررویات کو پورا کیا جا رہا ہے۔
ترک ہلالِ احمر کے سربراہ احمد لطفی آقار نے کہا ہے کہ ترک عوام نے گزشتہ پانچ سالوں سے خانہ جنگی کی وجہ اپنا گھر بار ترک کرنے والو افراد کو امداد بہم پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسد انتظامیہ ترکمینوں کو اپنا ہدف بنائے ہوئے ہے ۔
انہوں نے پناہ گزینوں کو امداد فراہم کرنے کے خواہاں افراد کو بینکوں اور ہلالِ احمر کی ویب سائٹ کے ذریعے رقم جمع کرنے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایس کے ذریعے 2868 کو میسج کرتے ہوئے بھی ترکمینوں کی امداد کی جاسکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں