مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کا ذمہ دار بشار الاسد ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے مکہ دہشت گردی کا اصلی ذمہ دار شام میں تین لاکھ اسی ہزار افراد کا قتل کروانے والا صدر بشار الاسد ہے۔ انہوں نے کہا اسد انتظامیہ شام میں فرقہ واریت کو فروغ دیتے ہوئے جھڑپوں کو جاری رکھے ہوئے ہے

419230
مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کا ذمہ دار بشار الاسد ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے مکہ دہشت گردی کا اصلی ذمہ دار شام میں تین لاکھ اسی ہزار افراد کا قتل کروانے والا صدر بشار الاسد ہے۔
انہوں نے کہا اسد انتظامیہ شام میں فرقہ واریت کو فروغ دیتے ہوئے جھڑپوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
صدر ایردوان نے استنبول میں میں منعقد ہونے والے اٹلانٹیک کونسل کے توانائی اور اقتصادی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسد انتظامیہ نے دہشت گرد تنظیم داعش کے فروخت کردہ پٹرول کو خرید رہی ہے اور اس نے داعش کے علاوہ پی وائی ڈی جیسی دہشت گرد تنظیموں کی بھی پشت پناہی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جدو جہد کرنے کے نام کے تحت پی وائی ڈی کی بھی پشت پناہی کرنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور بوکو حرام کی طرح مذہب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے والی دہشت گرد تنظیمیں مسلمانوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ اس قسم کی تنظیموں کا اسلام سے ذرہ بھر بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان تمام تنظیموں کے ہاتھ معصوم انسانوں کےخون سے رنگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ان کی جانب سے اسلام دشمنی کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یورپ میں نسل پرستی اور اسلام دشمنی کو ہوا دی گئی تو اس سے سب سے زیادہ نقصان یورپ ہی کو پہنچے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں