جی ۔ 20 سربراہی اجلاس کے بارے میں صدارتی ترجمان کے اعلانات

اجلاس میں دہشت گردی کی مالی اعانت، اس کی پذیرائی ، جائز قرار دیا جانا، مالی نقصانات کا سد باب۔ دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنا جیسے موضوعات پر کئی پہلووں سے غور کیا جائیگا۔

365678
جی ۔ 20 سربراہی اجلاس کے بارے میں صدارتی ترجمان کے اعلانات

ایوانِ صدر کے ترجمان ابراھیم کالن کا کہنا ہے کہ عالمی دہشت گردی اور مہاجرین کے مسئلے کو صدر ایردوان کی تجویز کے ساتھ جی ۔ 20 کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔
ابراھیم کالن نے ٹی آرٹی خبر چینل پر نشر ہونے والے والے پروگرام خبر اودا سی میں مہمان ِخصوصی کے طور پر شرکت کی۔
جی ۔ 20 سربراہان کے 15 نومبر کی شام ایک اموری ضیافت میں یکجا ہونے کی وضاحت کرنے والے کالن کا کہنا تھا کہ "دہشت گردی کی مالی اعانت، اس کی پذیرائی ، جائز قرار دیا جانا، مالی نقصانات کا سد باب۔ دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنا جیسے موضوعات پر کئی پہلووں سے غور کیا جائیگا۔
انہوں نےو اضح کیا کہ 15 تا 16 نومبر انطالیہ میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس میں صدر ایردوان کا ایجنڈہ کافی مصروف ہے۔
اتوار کی صبح سے لیکر سوموار کی دوپہر تک 6 نشستیں منعقد کیے جانے پر زور دینے والے کالن نے بتایا کہ " کہ دو طرفہ مذاکرات کے سلسلے میں بھی صدر ایردوان تمام تر شریک سربراہان سے ملاقاتیں سر انجام دیں گے۔ جبکہ دیگر مہمانوں کی بھی آپس میں ملاقاتیں متوقع ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں علاوہ ازیں تجارتی رابطوں کے معاملے کو بھی زیر ِ بحث لایا جائیگا، جبکہ چین کے ساتھ طے پانے والے اقتصادی معاہدے کی بدولت ترکی میں اہم سطح کی سرمایہ کاری ہو گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں