ہم قبرص میں پائیدار امن کے قیام کے خواہشمند ہیں ،عصمت یلماز

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر انقرہ میں ایک عصرانہ دیا گیا۔

416346
 ہم قبرص میں پائیدار امن کے قیام کے خواہشمند ہیں ،عصمت یلماز


شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر انقرہ میں ایک عصرانہ دیا گیا جس میں قومی اسمبلی کےا سپیکر عصمت یلماز،مسلح افواج کے سربراہ حلوسی اقار اور بیورکریٹس نے شرکت کی ۔
اسپیکر اسمبلی عصمت یلماز نے کہا کہ ہم قبرص میں پائیدار امن کے قیام کے خواہشمند ہیں ۔ حق اور آزادی کی جدوجہد کو عزم کیساتھ جاری رکھنے والی قبرصی ترک عوام جزیرے میں پائیدار اور منصفانہ حل کی طلبگار ہے ۔وہ جزیرے کو علاقے میں امن اور استحکام کا جزیرہ بنانے کے بھر پور کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اگر قبرصی یونانی بھی نیک نیتی کا مظاہرہ کریں توقلیل مدت میں قبرص میں امن کا قیام ممکن ہو سکتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم ماضی کیطرح مستقبل میں بھی قبرصی ترک عوام کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔بعد میں دونوں ممالک کی دوستی کی عکاسی کرنےوالا کیک کاٹا گیا اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے لوک رقص کے طائفے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے بے حد پسند کیا گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں