ہم انتخابی مہم کے دوران کیےگئے وعدوں کو پورا کریں گے ، داؤد اولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا کہ انھوں نے انتخابی مہم کے دوران جو وعدے کیے ہیں ان پر تین ماہ کے اندر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا ۔

415548
ہم انتخابی مہم کے دوران کیےگئے وعدوں کو پورا کریں گے ، داؤد اولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا کہ انھوں نے انتخابی مہم کے دوران جو وعدے کیے ہیں ان پر تین ماہ کے اندر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا ۔
انھوں نے انقرہ میں آجروں کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے 13 سالہ دور اقتدار میں ترکی کو بحرانوں سے نکال کر بحرانوں کیخلاف مضبوط قوت مدافعت رکھنے والے ایک ملک کی حیثیت دی دی ہے ۔ 2019 کے انتخابات تک ہم نے سیاسی استحکام قائم کرنے کے جو وعدے کیے ہیں انھیں پورا کریں گے اور کسی بھی قوت کو ملک میں بد امنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔آپ آجر حضرات طویل المدت سرمایہ کاری کے منصوبے بنائیں اور استحکام کے دور سے مستفید ہوں اور اس کے دوام کے لیے کوششیں کریں ۔ہم کامیابیوں کا ایک نیا دور شروع کرنے کا ہدف رکھتے ہیں ۔ ہم نے انتخابی میدانوں میں عوام سے جو وعدے کیے ہیں وہ ہمارے لیے ایک ضمانتی سند کی حیثیت رکھتے ہیں ۔تین ماہ کے اندر اندر تمام وعدوں پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا ۔ نئے آئین کی تیاری کے لیے حزب اختلاف سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئےسول آئین تیار کیا جائے گا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں