ترک تارکین وطن نے بھی آق پارٹی کے حق میں ووٹ دیا

ترک تارکین وطن نے یکم نومبر کے انتخابات میں اقتدار کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے حق میں ڈالتے ہوئے اسے پہلی پارٹی کا درجہ دیا

407933
 ترک تارکین وطن نے بھی آق پارٹی کے حق میں ووٹ دیا

ترک تارکین ِ وطن نے بھی آق پارٹی کے حق میں اپنی رائے پیش کی ہے۔
بیرون ملک مقیم 2 ملین نو لاکھ رائے دہندگان میں سے ایک ملین ایک لاکھ 60 ہزار نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق 57٫4 فیصد کی شرح اور 6 لاکھ 47 ہزار ووٹوں کے ساتھ اقتدار کی آق پارٹی سر فہرست رہی ہے۔
جبکہ عوامی ڈیموکریٹک پارٹی دو لاکھ 20 ہزارووٹ حاصل کرتے ہوئے بیرون ملک دوسری پوزیشن پر رہی۔
جس کے بعد سی ایچ پی اور ایم ایچ پی کا نمبر آتا ہے۔
بیرون ملک ووٹنگ میں سب سے زیادہ ووٹ جرمنی میں پڑے جہاں تین ملین سے زائد ترک شہری آباد ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں