پی وائے ڈی کیطرف سے عرب اور ترکمینوں کا قتل عام

انھوں نے ٹیلیویژن کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی مبصرین کیمطابق پی وائے ڈی نے شام کے قصبےتل اباید میں عرب اور ترکمین دیہاتوں میں قتل عام کیا ہے

402298
 پی وائے ڈی کیطرف سے عرب اور ترکمینوں کا قتل عام



وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ شام میں سر گرم عمل دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی دریائے فرات کے مغرب سے آگے نہیں بڑھ سکے گی ۔
انھوں نے ٹیلیویژن کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی مبصرین کیمطابق پی وائے ڈی نے شام کے قصبےتل اباید میں عرب اور ترکمین دیہاتوں میں قتل عام کیا ہے اور ان کے دیہاتوں کو خالی کروا لیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پی وائے ڈی سیاسی اور یے پی وائے فوجی شاخ ہے۔ مشرق میں جاری ان کی سرگرمیوں کا ہم بعد میں جائزہ لیں گے ۔ہم انھیں ترکی کے خلاف دشمنانہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے ۔ترکی نے اپنی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے والے شام کے ایک ہیلی کاپٹر اور ایک بلاپائلٹ طیارے کو مار گرایا ہے لیکن ہم نے شام کے اندر مداخلت نہیں کی ہےکیونکہ یہ شام کا اندرونی بحران ہے ۔
وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا کہ ترکی آزاد شامی فوج کی حمایت کرتا ہے ۔یہ فوج شامی عوام کی نمائندہ ہے ۔اگر یہ فوج نہ ہوتی تو حلب اور جوار کے علاقے میں بسنے والے تین میلین انسان بھی ترکی ہجرت پر مجبور ہو جاتے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں