ترک قوم دہشت گردوں کے عزائم کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گی

ترک صدر ایردوان نے کونسلروں کے خصوصی یوم کی مناسبت سے ترکی بھر انقرہ آنے والے کونسلر حضرات کو ایوانِ صدارت میں شرف ملاقات بخشا

394347
ترک قوم دہشت گردوں کے عزائم کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گی

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا مقصد ترکی کو ایجنڈے سے، منصوبوں اور سرمایہ کاری سے دُور رکھنا ہے۔ لیکن ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے ساتھ ساتھ ترکی کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ" ہم ان دونوں کاموں کو بیک وقت عزم و مصمم ارادے کے ساتھ سر انجام دینے کی استعداد کے مالک ہیں۔ میں دہشت گردوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتا ہوں کہ تم لوگ اپنے گھناونے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکو گے، ہمارے بھائی چارے کو نہیں بگاڑ سکو گے، ہمارے پرچم کو سرنگوں نہیں کر سکو گے اور نہ اذان کی آوازوں کو خاموش کر سکو گے۔ ترکی سن 2023 کے اہداف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ آپ لوگوں نے ہمارے لیے جو چالیں منصوبے بنا رکھے ہیں، آپ خود ان میں پھنس جاو گے۔"
صدر ِ ترکی ایردوان نے کونسلروں کے دن کے مناسبت سے ملک کے چاروں گوشوں سے آنے والے کونسلر حضرات کو ایوانِ صدارت میں شرف ملاقات بخشا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں " اللہ تعالی کی اجازت سے ہم دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ دیں گے" کہنے والے جناب ایردوان نے کہا کہ " ہمارے شہدا ہمارے خون بہتے ہوئے زخموں کی مانند ہیں، ایک قوم کے مستقبل کے پیچھے ہمیشہ شہدا کے کارنامے کار فرما ہوتے ہیں۔ یہ وطن انہی کے خون سے پروان چڑھا ہے۔ اس لیے انہیں نظر انداز کرنا نا ممکن ہے۔ لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ شہدا کبھی نہیں مرتے اور ان کو ہمارے پیارے نبی اکرم ؐ کے بعد کا بلند درجہ عطا کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر جنوبی قبرص چاہتا ہے تو ہم امن کے پانی کو ان کو بھی مہیا کر سکتے ہیں۔ یہ ترک ملت اپنی شان کے مطابق جو بھی ہو سکتا ہے اس پر عمل پیرا ہوتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں