ترک سرحدوں کی خلاف ورزی پر رعایت نہیں برتی جا سکتی

استنبول میں اخباری نمائندوں کے ایجنڈے کے حوالے سے سوالات کا جواب دینے والے وزیر اعظم داود اولو نے روسی جنگی طیاروں کی ترک حدود کی خلاف ورزی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ" ہم، ہماری حساسیت کا احترام کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔"

388998
ترک سرحدوں کی خلاف ورزی  پر رعایت نہیں برتی جا سکتی

وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ ترک بری سرحدوں اور فضائی حدود کے تحفظ کے حوالے سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔
استنبول میں اخباری نمائندوں کے ایجنڈے کے حوالے سے سوالات کا جواب دینے والے وزیر اعظم داود اولو نے روسی جنگی طیاروں کی ترک حدود کی خلاف ورزی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ" ہم، ہماری حساسیت کا احترام کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔"
شام کے کسی علاقائی بحران کی ماہیت اختیار کرنے کی وضاحت کرنے والے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تا ہم اس چیز کو کسی ترک ۔ روسی بحران کی شکل اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
داود اولو کے مطابق " ہم نے اس موضوع پر مطلوبہ احتیاط کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی موقف کی روس سے توقع رکھتے ہیں۔ ہم اس بحران کے نیٹو کے بحران کی ماہیت اختیار کرنے کے بھی خواہاں نہیں ہیں، کیونکہ ترک فضائی حدود بیک وقت نیٹو قوتوں کی بھی فضائی حدود کا مفہوم رکھتی ہے۔ نیٹو کا اس صورتحال کے خلاف موقف بھی باعثِ ستائش ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ روس سے مذاکرات کی پیش کش پر انقرہ میں منعقد کیے جانے کی شرط پر ہم مثبت موقف رکھتے ہیں۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں