ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کو انتباہ

روسی جنگی طیارے نے ترک فضائی حدود کی دو بار خلاف ورزی کی، جس پر روسی سفیر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے

350210
ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کو انتباہ

دفتر خارجہ نے روسی جنگی طیاروں کے دوسری بار ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر روس کے انقرہ میں سفیر کو طلب کر لیا۔
احتجاجی مراسلہ دیے جانے والے سفیر کو سخت الفاظ میں متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ" آپ ناخواہش کردہ واقعات کے پیش آنے کا موجب بنیں گے۔"
ادھر نیٹو اور امریکہ نے روس کی اس حرکت پر مذمت کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی پر گہرے خدشات محسوس کرنے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اپنے حقوق کا دفاع اور جوابی کاروائی کرتے ہوئے اس طیاروں کو گرا سکتا تھا۔ یہ ہماری طرف سے اس سے قبل خبردار کیا جانا والا ایک معاملہ ہے۔
امریکی دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "روسی جنگی طیارے کی ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی خطر ناک اور غیر محتاط حرکت ہے۔ "
نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ کی اپیل پر سفیروں کا اجلاس طلب کیا گیا۔ جس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی خطے میں فوجی کاروائیاں " خطر ناک اور غیر ذمہ دارنہ" ہیں۔
تحریری بیان میں روس سے اس قسم کے واقعات کا سد باب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تو ترکی کی حمایت کا پیغام دیا گیا ہے۔
توقع ہے کہ اس معاملے پر نیٹو کے وزراء دفاع کے رواں ہفتے میں منعقد ہونے والے اجلاس میں بھی غور کیا جائیگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں