فرانس کا ترک ہائی اسکول مسلم طلبہ کے لیے بہتر ثابت ہوگا:

فرانس میں پہلے ترک اسکول نےاسٹراس برگ میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دیں ہیں جس میں ترک مراکشی اور تیونسی طلبہ کی اکثریت داخل ہے

388371
فرانس کا ترک ہائی اسکول مسلم طلبہ کے لیے بہتر ثابت ہوگا:

فرانس میں پہلے ترک اسکول نے اسٹراس برگ میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دیں ہیں۔
اس اسکول میں 350 طلبا کے داخلے کی گنجائش ہے جس میں ترک،مراکشی اور تیونسی طلبہ کی اکثریت زیر تعلیم ہوگی ۔
حکام کا کہنا ہے کہ فی الوقت اسکول میں مقامی طلبہ زیر تعلیم ہیں جس میں دینیات کے علاوہ ترکی اور عربی زبان میں بھی مضمون شامل کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں اسکول کے نصاب میں ترک نقش و نگاری ، فن ابرو کاور ترک کلاسیکی موسیقی کے مضمون بھی پڑھائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ مذکورہ اسکول کو فرانس کے تیسرے مسلمان ہائی اسکول کا درجہ حاصل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں