وزیراعظم داود اولو کی نیو یارک میں مصرووفیات، اہم لیڈروں سے ملاق

وزیراعظم احمد داوداولو نے نیو یارک میں اپنی مصروفیات کے دوران دیگر ممالک کے لیڈروں سے اہم موضوعات پر بات چیت کی

347775
وزیراعظم داود اولو کی نیو یارک میں مصرووفیات، اہم لیڈروں سے ملاق

وزیراعظم احمد داود اولو کے نیو یارک میں مذاکرات جاری ہیں۔
وزیراعظم نے صدر براک اوباما کی صدارت میں منعقدہ ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کی ۔
جناب داود اولو نے گزشتہ روز فرانس کے صدر فرانسواں اولاند اور بیلجیئم کے وزیراعظم چارلس میشیل سے ملاقات کی ۔
فرانسیسی صدر سے ملاقات کے دوران دہشت گردی ، شام اور مہاجرین کی صورت حال جیسے موضوعات شامل رہے جبکہ بیلجیئمن ہم منصب سے بات چیت میں آرمینی نام نہاد دعووں کو فوقیت حاصل رہی ۔
داود اولو نے اس ملاقات کے دوران بعض ارکان کی طرف سے آرمینی قرارداد کی مخالفت کرنے پر پابندیاں عائد کرنے کی کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیا جس کے جواب میں بیلجیئن وزیراعظم نے کہا کہ ہم ترکی کے خدشات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بعد ازاں وزیراعظم داود اولو نے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی طرف سے اہتمام کردہ ایک استقبالیے میں شرکت کی۔
جناب وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں جارجیا،عراق اور لبنانی وزرائے اعظموں سے بھی ملاقات کی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں