وزیر اعظم احمد داود اولو کی عالمی رہنماوں کے ساتھ ملاقات

ہم ایک ایسے مستقبل کے لئے مصروف عمل ہیں کہ جس میں کوئی بھی پسماندہ نہ ہو۔ وزیر اعظم احمد داود اولو

392686
وزیر اعظم احمد داود اولو کی عالمی رہنماوں کے ساتھ ملاقات

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے اپنے دورہ امریکہ کے تیسرے دن عالمی رہنماوں کے ساتھ ملاقات کی۔۔۔
سال 2015 کے بعد ترقیاتی ایجنڈے کے سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم داود اولو نے کہا کہ امن اور استحکام کے بغیر پائیدار ترقی نہیں ہو سکتی۔
داود اولو نے سب سے پہلے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات میں نائب وزیر اعظم جیودت یلماز، وزیر خارجہ فریدون سنر لی اولو اور خفیہ خبر رساں ایجنسی کے مشیر خاقان فیدان نے بھی شرکت کی۔
تقریباً 45 منٹ کے مذاکرات میں ایران نے 5+1 گروپ کے ساتھ ایران کے جوہری مذاکرات کے دوران ترکی کے تعمیری کردار اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
مذاکرات کے ایجنڈے میں عراق، شام اور دہشت گرد تنظیم داعش جیسے موضوعات بھی شامل تھے۔
اس کے علاوہ مذاکرات میں علاقائی موضوعات پر مذاکراتی سلسلے کو جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
بعد ازاں وزیر اعظم داود اولو نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق محدود شرکت کے اعلٰی سطحی ظہرانے میں شرکت کی۔
ظہرانے کے بعد انہوں نے بلغاریہ کے صدر روسین پلیونیلیو اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کے ساتھ ملاقات کی۔
وزیر اعظم داود اولو کا پروگرام سال 2015 کے بعد ترقیاتی ایجنڈے کے سربراہی اجلاس کے ساتھ جاری رہا۔
اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امن و استحکام کے بغیر پائیدار امن ناممکن ہے، انسانی ترقی کے اہداف کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے داود اولو نے کہا کہ ہم ایک ایسے مستقبل کے لئے مصروف عمل ہیں کہ جس میں کوئی بھی پسماندہ نہ ہو۔
بعد میں انہوں نے کوسووا کے وزیر اعظم عیسیٰ مصطفیٰ، بیلجئیم کے وزیر اعظم چارلس مشعل اور فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کے ساتھ ملاقات کی ۔
وزیر اعظم احمد داود اولو نے آخر میں امریکہ میں مقیم ترک کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں