ترک وزیر اعظم کے نیو یارک میں اہم بیانات

عالمی ایجنڈے میں شامل پناہ گزینوں کے بحران کے حل کی تلاش کے حوالے سے داود اولو نے کہا کہ سیکورٹی زون کے قیام کی صورت میں شام کی سرحدوں کے اندر ایک ۔ ایک لاکھ کی نفوس کے حامل تین شہروں کا قیام عمل میں لا یا جا سکتا ہے

392660
ترک وزیر اعظم کے نیو یارک میں اہم بیانات

وزیر اعظم احمد داود اولو نے دہشت گرد تنظیم PKK کی شاخ پی وائے ڈی کو جائز حیثیت دیے جانے کی مخالفت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیو یارک تشریف لیجانے والے وزیر اعظم نے وہاں پر ترک اخباری نمائندوں کےسوالات کے جواب دیے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے معاملے پر بھی بات کرنے والے داود اولو نے بتایا کہ " ہم نے قندیل ، نواحی علاقوں اور قبرستانوں کی طرح کے مقامات اور شہروں کے درمیان رابطے کو ختم کر دیا ہے ،لہذا اب دیار باقر سے اغوا کیے جانے والے نواجوانوں کی قندیل تک رسائی نا ممکن بن گئی ہے۔ وہاں پر تربیت حاصل کرتےہوئے ترکی کی سرحدوں میں داخل ہونا بھی نا ممکن بن دیا گیا ہے۔ "
عالمی ایجنڈے میں شامل پناہ گزینوں کے بحران کے حل کی تلاش کے حوالے سے داود اولو نے کہا کہ سیکورٹی زون کے قیام کی صورت میں شام کی سرحدوں کے اندر ایک ۔ ایک لاکھ کی نفوس کے حامل تین شہروں کا قیام عمل میں لا یا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ" یورپی یونین نے ہمیں ایک ارب یورو کی مالی امداد کی پیشکش کی ہے، یونین نے شراکت سے قبل مالی فنڈوں سے رقوم کی ادائیگی کا بھی کہا ہے۔ تا ہم ، ہم اس چیز کے حق میں نہیں ہیں اور سلسلہ شراکت کے دوران ویسے ہی مہیا کیے جانے والی رقوم کو یہ امداد کی شکل میں پیش کرنے کے درپے ہے۔"
جناب داود اولو نے مزید کہا کہ جیسا کہ بعض مغربی سربراہان کا نظریہ ہے ، لیکن ہمارے نزدیک شام میں اسد کے بھی شامل ہونے والے کسی حل کا وجود نا ممکن ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں