وزیر اعظم احمد داود اولو کی شامی مہاجرین کے ساتھ ملاقات

اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی میں بھی شامی مہاجرین کے موضوع کو ایجنڈے پر لانے کے لئے ترکی اقدامات کرے گا۔ وزیر اعظم احمد داود اولو

390664
وزیر اعظم احمد داود اولو کی شامی مہاجرین کے ساتھ ملاقات

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے ترکی میں موجود شامی مہاجرین کے ساتھ ملاقات کی۔۔۔
اطلاع کے مطابق وزیر اعظم احمد داود اولو نے یونان جانے کے لئے پازا کولے سرحدی چوکی کی طرف مارچ کے خواہش مند اور کئی روز سے ایدرنے میں مقیم شامی پناہ گزینوں کے نمائندوں کے ساتھ چانکایہ پیلس میں ملاقات کی۔
ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا کہ اس مظاہرے سے آپ نے اپنی آواز کو دنیا تک پہنچا دیا ہے لہذا میری آپ سے درخواست ہے کہ اب معمول کی زندگی کی طرف واپس پلٹیں اور سوموار کی شام تک مظاہرے کو ختم کریں ۔ عید کے روز آپ جس شہر یا کیمپ میں جانا چاہیں وہاں پہنچنے کے لئے ہر طرح کا امکان فراہم کریں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ شامی مہاجرین بحیرہ ایجئین میں یا راستے میں ہلاک ہوں"۔
وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا کہ ماہِ اکتوبر میں وسیع شرکت سے عالمی مہاجر کانفرنس کا انعقاد ترکی میں ہو گا اور اس میں شامی مہاجرین کے لئے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی میں بھی شامی مہاجرین کے موضوع کو ایجنڈے پر لانے کے لئے ترکی اقدامات کرے گا۔
داود اولو نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے ہم اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی میں ہوں گے اور آپ کی اس ملاقات کے بعد اہم حکومتی سربراہان کو شخصی مراسلے کے ذریعے نہ صرف آپ کے مسائل سے آگاہ کروں گا بلکہ شامی مہاجرین کے موضوع پر بین الاقوامی اپیل بھی کروں گا۔ اس موضوع پر آپ کی آواز کو بین الاقوامی پلیٹ فورم تک پہنچانے کے لئے ہم آپ کی ہر طرح کی مدد کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں