عوام اشتعال انگیزی سے پرہیز اور حکومت پر اعتماد رکھیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے پیغام میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان معاملات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ اور حکومت پر اعتماد رکھیں

377222
عوام اشتعال انگیزی سے پرہیز اور حکومت پر اعتماد رکھیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے پیپلز ڈیموکریٹیک پارٹی سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی سے اپنے ہاتھ دور رکھے ۔
صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری قوم ملک کو آگ کی بھٹی میں جھونکنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گی ۔
صدر ایردوان نے یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک کے ساتھ ایوان صدر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔
صدر نے پیپلز ڈیموکریٹَیک پارٹی کے بیانات پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی مفاد میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اشتعال انگیزی سے باز رہے ۔
صدر نے سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان معاملات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ اور حکومت پر اعتماد رکھیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں