دیاربکر میں پولیس ٹیموں پر راکٹ لانچروں سے حملہ

ترکی کے ضلع دیاربکر میں دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' کی طرف سے کھودی گئی خندقوں کو بند کرنے والی پولیس ٹیموں پر راکٹ لانچروں سے حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی

342930
دیاربکر میں پولیس ٹیموں پر راکٹ لانچروں سے حملہ

ترکی کے ضلع دیاربکر میں دہشت گرد تنظیم 'پی کے کے' کی طرف سے کھودی گئی خندقوں کو بند کرنے والی پولیس ٹیموں پر راکٹ لانچروں سے حملہ کیا گیا۔
حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق تحصیل سُر سے منسلک محلّے حاصرلی میں' پی کے کے ' کی کھودی ہوئی خندقوں کو بند کرنے کے لئے کثیر تعداد میں پولیس ٹیموں نے علاقے میں آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ لانچروں سے حملہ کیا گیا۔
جھڑپ میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
آپریشن میں شہریوں کو کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے گورنر دفتر نے تحصیل سُر میں دوسرے حکم کے جاری ہونے تک کرفیو کا اعلان کر دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں