ترکی:مخلوط حکومت بنانےکی آخری کوشش بھی ناکام ہو گئی

وزیر اعظم احمد داود اولو اور قوم پرست تحریک پارٹی کے لیڈر دولت باھچیلی کے درمیان بھی مخلوط حکومت کے قیام پر مبنی مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں

331793
ترکی:مخلوط حکومت بنانےکی آخری کوشش بھی ناکام ہو گئی

وزیر اعظم احمد داود اولو اور قوم پرست تحریک پارٹی کے لیڈر دولت باھچیلی کے درمیان بھی مخلوط حکومت کے قیام پر مبنی مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔
دونوں لیڈروں کے درمیان گزشتہ روز ڈھائی گھنٹے تک ملاقات کے بعد مخلوط حکومت کے قیام پر کسی قسم کا سمجھوتہ طے نہیں ہوا ۔
اس نتیجے کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ جولائی کے مہینے سے اب تک میں نے ہر طرح کی کوششیں صرف کی ہیں اور میں نے حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے ہر موضوع پر مفاہمت کرنے کو اپنا شعار بنایا لیکن یہ سب بے فائدہ رہیں ۔
حزب اختلاف کے لیڈر دولت باھچیلی نے ملاقات کے بعد ایک تحریری بیان میں مخلوط حکومت کی نفی کرتےہوئے کہا کہ ہماری شرائط روز اول کی طرح واضح تھیں جنہیں قبول نہ کرنے تک حکومت میں شامل ہونا ہمارے لیے نا ممکن ہے ۔
اس نتیجے کے بعد امکان ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان اپنا اختیار استعمال کرتےہوئے دوبارہ انتخابات کروانے کا اعلان کریں گے جو کہ 90 دن کے اندر منعقد کیے جائیں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں