ترکی: دہشت گردوں کا حملہ تین فوجی شہید چھ زخمی

ترک ضلع حقاری کی تحصیل یوکسیک اوُوا میں دہشت گردوں اور حفاظتی قوتوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں تین ترک فوجی شہید اور چھ زخمی ہو گئے

327892
ترکی: دہشت گردوں کا حملہ تین فوجی شہید چھ زخمی

ترک ضلع حقاری کی تحصیل یوکسیک اوُوا میں دہشت گردوں اور حفاظتی قوتوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں تین ترک فوجی شہید اور چھ زخمی ہو گئے۔
مذکورہ تحصیل سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر حفاظتی اہلکار بارودی سرنگوں کی تلاش میں مصروف تھے کہ اچانک ہی دہشت گرد وں نے فائرنگ شروع کر دی ۔
اس واقعے میں تین فوجی شہید جبکہ چھ زخمی ہو گئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال لے جایا گیا ۔
فوج نے بعد ازاں ان دہشت گردوں کی تلاش کےلیے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں