ایردوان۔روحانی ٹیلیفون بات چیت،اہم مسائل پر غور

صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامی جمہوری ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس کے دوران داعش اور پی کے کے کے خلاف ترکی کی جاری کاروائیوں کے بارے میں ایرانی صدر کو تفصیلات فراہم کی گئیں

316964
ایردوان۔روحانی ٹیلیفون بات چیت،اہم مسائل پر غور

صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامی جمہوری ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔
اس بات چیت میں داعش اور پی کے کے کے خلاف ترکی کی جاری کاروائیوں کے بارے میں ایرانی صدر کو تفصیلات فراہم کی گئیں۔
صدر ایردوان نے بات چیت میں شام اور عراق کی صورت حال اور اس کے دیگر ہمسایہ ممالک پر اثرات کی جانب توجہ دلواتے ہوئے کہا کہ ترکی اپنے تحفظ کےلیے ان خطرات کے خلاف کاروائی کرنا جاری رکھے گا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 51 کے تحت ترکی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنا دفاع کرے جس کےلیے اس نے سلامتی کونسل اور نیٹو کو مطلع کر دیا تھا ۔
ایرانی صدر نے بھی ترکی میں دہشت گردی کے واقعات پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کرتےہوئے ترک عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
دونوں رہنماوں نے علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
صدر ایردوان نے ایرانی ہم منصب سے اس بات کا اعادہ کیا کہ شام میں اسد کے اقتدار پر رہتےہوئے حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے جس کے جواب میں صدر روحانی نے کہا کہ بعض موضوعات پر نظریاتی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہم ترکی کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کے خواہاں ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں