صدر ایردوان دورہ انڈونیشیا پر

ترک صدر نے انڈونیشیا میں نیشنل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ سے خطاب میں یورپ میں بڑھنے والی اسلام فوبیا تحریکوں کے حوالے سے اہم پیغامات دیے

309447
صدر ایردوان دورہ انڈونیشیا پر

صدر رجب طیب ایردوان عوامی جمہوریہ چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد انڈونیشیا تشریف لے گئے ہیں۔
دارالحکومت جکارتہ میں اپنی مصروفیات کا آغاز کرنے والے صدر ایردوان نے قومی سیکورٹی انسٹیٹیوٹ میں ایک خطاب دیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی دشمنی، نسل پرستی اور اسلام فوبیا کی طرح کی تحریکوں کے سامنے قریبی باہمی تعاون قائم کیا جانا چاہیے۔
جناب ایردوان نے بتایا کہ" مل جل کر زندگی بسر کرنے کے نظریے کو نقصان پہنچانے والے بیانات یورپ میں باآسانی سیاستدانوں کے لب پر آتے رہتے ہیں، جو کہ ایک باعثِ تشویش پیش رفت ہے۔ حالیہ ایام میں یورپ میں مسلمانوں کے ساتھ تفریق بازی اور امتیازی سلوک کافی تکلیف دہ ہے۔ خطہ یورپ میں 5 ملین کے قریب ترک شہری مقیم ہیں جس بنا پر ترکی ان حرکات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی اسلامی مملکتوں میں سر ِفہرست ہے۔ "
شام کی صورتحال کے باعث ترکی اور عالمی طبقے کی سلامتی کو سنجیدہ سطح پر خطرات در پیش ہونے کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے بتایا کہ " بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ شامی انتظامیہ اپنی عوام کے خلاف جنگ میں کیمیائی اسلحہ، بالسٹک میزائل اور دہشت گرد تنظیموں سمیت ہر طرح کی نیچ راہوں کو استعمال کر رہی ہے۔ ترکی کو اسوقت خطے میں سر گرم تمام تر دہشت گرد تنظیموں کے خطرات کا سامنا ہے۔ داعش دہشت گرد تنظیم اسی مفاہمت اور حربوں کا نتیجہ ہے۔ اس تنظیم کی گھناؤنی حرکات کا ہمارے دین و مذہب، اخلاق و ضمیر اور ثقافت سے کوئی تعلق نہیں پایا جاتا۔"
صدرِ ترکی نے اس خطاب کے بعد دنیا کی چوتھی بڑی جامع مسجد کے درجے کی حامل اور انڈونیشیا کی علامتوں میں سر فہرست جامع مسجد استقلال کی زیارت کی۔
انڈونیشین صدر جوکو ویدودو کی طرف سے ایوانِ صدارت میں سرکاری تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیے جانے والے ایردوان اپنے ہم منصب سے بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرس دیں گے۔
انڈونیشیائی ایوان ِ نمائندگان کے اسپیکر سیتیا نو وانتو سے بھی ملاقات کا پروگرام ہونے والے جناب ایردوان ان کے اعزاز میں میزبان صدر کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں