ترکی کے ایف سولہ طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

وزارتِ اعظمیٰ کے کوارڈی نیشن مرکز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دیار باقر سے پرواز کرنے والے تین ایف سولہ قسم کے طیارے دہشت گرد تنظیم داعش کے دو مراکز اور ایک کیمپ پر بمباری کرنے کے بعد بخریت واپس پہنچ گئے ہیں

384680
ترکی کے ایف سولہ طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

ترکی کے ایف سولہ قسم کے طیاروں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
ترک مسلح افواج کے ایف سولہ قسم کے طیاروں نے داعش دہشت گرد تنظیم کے پہلے سے وضع کردہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
وزارتِ اعظمیٰ کے کوارڈی نیشن مرکز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دیار باقر سے پرواز کرنے والے تین ایف سولہ قسم کے طیارے دہشت گرد تنظیم داعش کے دو مراکز اور ایک کیمپ پر بمباری کرنے کے بعد بخریت واپس پہنچ گئے ہیں۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ داعش دہشت گرد ے تنظیم کے شام کی حدود کے اندر واقع ٹھکانوں پر بمباری کرنے کا فیصلہ کل قومی سلامتی کے خصوصی اجلاس میں کرلیا گیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ" جمہوریہ ترکی اپنی قومی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے بارے میں پُر عظم ہے "۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں