استنبول میں ہزاروں افراد کے لیے ایک ساتھ افطار ڈنر کا بندو بست

استنبول کے علاقے بشاق شہر میں امسال بھی ماضی کی روایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سب سے بڑے افطار ڈنر کا بندو بست سولر وادی میں کیا گیا۔ تقرباً 40 ہزار افراد نے ایک ساتھ روزہ افطار کیا۔ اس افطار ڈنر میں نائب وزیراعظم یالچین آق دوان نے بھی شرکت کی

379180
استنبول میں ہزاروں افراد کے لیے ایک ساتھ افطار ڈنر کا بندو بست

استنبول میں ہزاروں افراد کے لیے افطار ڈنر کا بندو بست۔
استنبول کے علاقے بشاق شہر میں امسال بھی ماضی کی روایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سب سے بڑے افطار ڈنر کا بندو بست سولر وادی میں کیا گیا۔
تقرباً 40 ہزار افراد نے ایک ساتھ روزہ افطار کیا۔
اس افطار ڈنر میں نائب وزیراعظم یالچین آق دوان نے بھی شرکت کی۔
آق دوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افطار ڈنر پر مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک ساتھ مل بیٹھنے کا موقع میسر آیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
اتحاد و یکجہتی کے نام سے قائم افطار ٹیبلز سینکڑوں میٹر تک پھیلے ہوئے تھے۔
استنبول کے علاقے بشاق شہر میں امسال بھی ماضی کی روایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سب سے بڑے افطار ڈنر کا بندو بست کیا جاتا ہے اور ہر سال اس میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں