2016 عالمی ورثوں کی کمیٹی کا اجلاس استنبول میں

وزیر ثقافت و سیاحت عمر چیلک نے یونیسکو کی عالمی ورثوں کی کمیٹی کے 40 ویں سالانہ اجلاس کے آئندہ برس استنبول میں منعقد ہونے کی اطلاع دی ہے

336341
2016 عالمی ورثوں کی کمیٹی کا اجلاس استنبول میں

استنبول عالمی ورثوں کی کمیٹی کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
وزیر ثقافت و سیاحت عمر چیلک نے اطلاع دی ہے کہ سن 2016 میں منعقد ہونے والے عالمی ورثوں کی کمیٹی کا اجلاس ترکی کی میزبانی میں استنبول میں منعقد ہو گا۔
چیلک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ "2016 میں عالمی ورثوں کے اجلاس کا میزبان ملک ترکی ہے۔ تہذیبوں کے صدر مقام استنبول میں یکجا ہونے والی کمیٹی یونیسکو عالمی ورثوں کی فہرست کے لیے نامزد کردہ مقامات کے بارے میں حتمی فیصلہ سنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ورثوں کی فہرست کا آئندہ برس استنبول میں تعین کیا جانا ہمارے ملک کے نام پر ایک اہم پیش رفت ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں