ترکی کی سرحد سے قریبی علاقوں میں شعوری طور پر آپریشن کئے جا رہے

یہ آپریشن عربوں اور ترکمانوں سے علاقے خالی کروانے کے لئے شعوری طور پر کئے جا رہے ہیں اور یہاں دہشت گرد تنظیموں کو متعین کیا جا رہا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

303463
ترکی کی سرحد سے قریبی علاقوں میں شعوری طور پر آپریشن کئے جا رہے

ایردوان۔پوٹن مذاکرات میں کن کن موضوعات پر بات چیت کی گئی۔۔۔
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان سے واپسی پر طیارے میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ملاقات میں زیادہ تر ترکی اور روس کے درمیان تعلقات پر بات چیت کی گئی اس کے علاوہ 1915 کے واقعات بھی زیر بحث آئے اور اس سلسلے میں میں نے اس سے قبل سوویت یونین کے نقطہ نظر کا بھی حوالہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ پوٹن کے ساتھ ملاقات میں شام کا موضوع بھی ایجنڈے پر آیا اور ہم نے شام سے متعلق ٹائم ٹیبل کا تعین کیا۔
شام کے ترکی کی سرحد سے قریبی علاقوں میں امریکی زیر قیادت کولیشن کے طیاروں کی بمباری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر تل العبیاد کے علاقے میں عربوں اور ترکمانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 15 ہزار عرب اور ترکمان پناہ کے لئے ترکی آ ئے ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ کہ یہ آپریشن عربوں اور ترکمانوں سے علاقے خالی کروانے کے لئے شعوری طور پر کئے جا رہے ہیں اور یہاں PYD اور PKK جیسی دہشت گرد تنظیموں کو متعین کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "یہ کوئی اچھی علامت نہیں ہے کیوں کہ اس کا مطلب ہماری سرحد کے لئے خطرہ بن سکنے والی ساخت کی تشکیل کی راہ ہموار کرنے کا ہے۔ لہذا اس موضوع پر ہماری حساسیت کو ہر ایک کو ملحوظ رکھنا چاہیے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں