حکومت بنانے کی ذمہ داری سے پہلے پارٹی چئیرمینوں سے ملاقات کروں گ

ملک کی سرمایہ کاریوں اور بین الاقوامی تعلقات کو تعطل سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ غیر یقینی صورتحال زیادہ عرصے تک برقرار نہ رہے لہذا جس قدر جلد ممکن ہو حکومت بن جانی چاہیے

303444
حکومت بنانے کی ذمہ داری سے پہلے پارٹی چئیرمینوں سے ملاقات کروں گ

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان سے واپسی پر طیارے میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپنے سے پہلے میں اسمبلی میں جانے والی چار پارٹیوں کے چئیرمینوں کے ساتھ بھی ملاقات کروں گا"۔
صدر ایردوان نے کہا کہ سیاسی اخلاق کی ضرورت کے تحت حکومت بنانے کی ذمہ داری سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی کے چئیرمین کے سپرد کروں گا اگر وہ حکومت نہ بنا سکے تو دوبارہ سیاسی اخلاق کے مطابق دوسری سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی کے چئیر مین کو یہ ذمہ داری سونپوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں پارٹی چئیر مینوں کو علیحدہ علیحدہ مدعو کر کے حکومت بنانے کے عمل کے بارے میں ان کی رائے لینا چاہتا ہوں، انتخابات میں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہنے والی پارٹیوں کے حکومت نہ بنا سکنے کی صورت میں آئین کی رُو سے دوبارہ انتخابات کروائے جائیں گے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ملک کی سرمایہ کاریوں اور بین الاقوامی تعلقات کو تعطل سے بچانے کے لئے بھی ضروری ہے کہ غیر یقینی صورتحال زیادہ عرصے تک برقرار نہ رہے لہذا جس قدر جلد ممکن ہو حکومت بن جانی چاہیے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ میں انتخابات کے بعد بننے والے ٹیبل میں بیرونی ذرائع ابلاغ کے اقلیت کو اکثریت پر حکومت کرنے کی تحریک دینے کے روّیے کو بھی میں غلط طرزعمل سمجھتا ہوں اور اسے ملّی ارادے اور ملک کے لئے توہین خیال کرتا ہوں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں