حکمت عملی کاا آئندہ دو روز میں تعین ہو گا : مہمت علی شاہین

ث

297251
 حکمت عملی کاا آئندہ دو روز میں  تعین ہو گا : مہمت علی شاہین


جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے نائب چیرمین مہمت علی شاہین نے کہا ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے جائزے اور اپنائی جانے والی حکمت عملی کے تعین کے لیے بدھ اور جمعرات کو سلسلہ مذاکرات کو شروع کیا جائے گا ۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے پیر کے روز کابینہ اور مرکزی انتظامی کمیٹی کے اراکین کیساتھ اجلاس کے بعد اق پارٹی کے مرکز میں صحافیوں سے ملاقات کی ہے۔
مہمت شاہین نے کہا کہ ہم اق پارٹی کی حیثیت سے عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اورآئندہ ہفتے نئے اور پرانے پارلیمانی نمائندوں کیساتھ انتخابی نتائج اور مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ دوبارہ انتخابات یا مخلوط حکومت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس سوال کا فی الحال جواب دینا ممکن نہیں ہے کیونکہ اس موضوع کا جائزہ لینے کی سرگرمیوں جاری ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں