آج ترکی میں پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں

ووٹ ڈالنے کا عمل پورے ملک میں صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا

294479
آج ترکی میں پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں

آج ترکی میں پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں اور عوام اپنے ووٹ کے استعمال کے لئے پولنگ اسٹیشنوں کا رُخ کر رہے ہیں۔۔۔
ترکی بھر میں 20 سیاسی پارٹیاں اور 165 آزاد امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں اور 53 ہزار 7 لاکھ 65 ہزار 231 ووٹر 25 ویں ٹرم پارلیمنٹ کے اراکین کا انتخاب کریں گے۔
ووٹ ڈالنے کا عمل پورے ملک میں صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
ریڈیو اور ہر طرح کے ذرائع ابلاغ کی طرف سے شام 6 بجے تک انتخابات اور انتخابی نتائج کے بارے میں خبریں ، اندازے یا تبصرے شائع یا نشر نہیں کئے جائیں گے۔
شام 6 سے 9 بجے کے درمیان صرف ہائی الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کے بارے میں خبر یا اعلان نشر کیا جا سکے گا۔
تمام ذرائع ابلاغ شام 9 بجے کے بعد آزاد ہوں گے تاہم ہائی الیکشن کمیشن کی طرف سے موزوں خیال کئے جانے پر شام 9 بجے سے پہلے بھی ذرائع ابلاغ کو نشریات کی اجازت دی جا سکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں