ترکی کی کامیابیوں کا سال 2015

نائب وزیر اعظم علی بابا جان نے استنبول ایوان تجارت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2015 اقتصادی ترقی ،افراط زر اور جاری خسارے کے لحاظ سے بہترین سال ثابت ہو گا ۔

275461
ترکی کی کامیابیوں کا سال 2015

نائب وزیر اعظم علی بابا جان نے استنبول ایوان تجارت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2015 اقتصادی ترقی ،افراط زر اور جاری خسارے کے لحاظ سے بہترین سال ثابت ہو گا ۔
انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ ترکی کے لیے عالمی منڈیوں میں اعتماد اور وقار کا کوئی مسئلہ باقی نہیں رہا ہے ۔ترکی اقتصادی لحاظ سے قابل ذکر ترقی کر رہا ہے ۔ ہم نے جو تین اہداف مقرر کیے ہیں ان کا تعلق افراط زر میں کمی کرنے، جاری خسارے کو کم کرنے اور بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کرنے سے ہے ۔ ۔ 2015 میں ان تینوں اہداف کو پا لیا جائے گا اور ان کے مثبت نتائج ہمارے سامنے آ جائیں گے ۔ انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انتخابی دور ہونے کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں