صدر ایردوان کا دورہ البانیہ

صدر رجب طیب ایردوان آج البانیہ کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں

272426
صدر ایردوان کا دورہ  البانیہ

صدر رجب طیب ایردوان آج البانیہ کا ایک روزہ دورہ سر انجام دیں گے۔
صدر ترکی کا دارالحکومت تران میں ایوانِ صدارت میں البانوی صدر بو یار نشانی کی طرف سے سرکاری طور پر استقبال کیا جائیگا۔
بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات کے بعد دونوں سربراہان ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کریں گے۔
البانوی وزیر اعظم ایدی راما کے ساتھ یکجا ہونے والے صدر ایردوان ان کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
وہ ترک مذہبی اوقاف کی طرف سے تران میں تعمیر کی جانے والی مرکزی جامع مسجد کا سنگ بنیاد ڈالنے کی تقریب میں شرکت کرنے کے علاوہ تیکا کی طرف سے مرمت کردہ پریزے قلعہ جامع مسجد کا افتتاح بھی کریں گے۔
ترکی۔ البانیہ مشترکہ بزنس فورم میں شرکت کرنے والے ایردوان آج رات گئے وطن لوٹ آئیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں