لیبیا کے کھلے سمندر میں ترکی کے بحری جہاز پر حملہ

لیبیا کے کھلے سمندر میں ایک ترک فرم کے" طونہ-1" نام کے کارگو بحری جہاز پر زمین اور فضا سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں بحری جہاز کا کپتان ہلاک ہوگیا ہے۔ بحری جہاز "توبرک" کی بندرگاہ کی جانب بڑھ رہا تھا کہ 13 میل کھلے سمندر میں بین الاقوامی پانیوں میں توپوں کا نشانہ بنایا گیا

269827
لیبیا کے کھلے سمندر میں ترکی کے بحری جہاز پر حملہ

لیبیا کے کھلے سمندر میں ایک ترک فرم کے" طونہ-1" نام کے کارگو بحری جہاز پر زمین اور فضا سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں بحری جہاز کا کپتان ہلاک ہوگیا ہے۔
بحری جہاز "توبرک" کی بندرگاہ کی جانب بڑھ رہا تھا کہ 13 میل کھلے سمندر میں بین الاقوامی پانیوں میں توپوں کا نشانہ بنایا گیا۔
جس پر بحری جہاز نے علاقے سے نکلنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران اسے فضا سے بھی نشانہ بنایا گیا۔
اس حملے کے نتیجے میں عملے کے کئی ایک افراد زخمی ہوگئے ہیں اور بحری جہاز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ترکی کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بین الاقوامی پانیوں میں ترکی کے بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں اس حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرتے ہوئے فوری طور پر سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں