ترکی۔قطر وزرائے خارجہ کا اجلاس

وزرائے خارجہ نے علاقے میں خون ریزی کےخاتمے اور استحکام کے قیام کے لئے تعاون کو جاری رکھنے کا پیغام دیا

268986
ترکی۔قطر وزرائے خارجہ کا اجلاس

ترکی۔قطر وزرائے خارجہ کا اجلاس۔۔۔
ترکی اور قطر کے درمیان اعلٰی سطحی اسٹریٹجک کمیٹی وزرائے خارجہ اجلاس انطالیہ میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے ایجنڈے کا موضوع یمن تھا اس کے علاوہ وزرائے خارجہ نے علاقے میں خون ریزی کےخاتمے اور استحکام کے قیام کے لئے تعاون کو جاری رکھنے کا پیغام دیا۔
قطر کے وزیر خارجہ خالد بن محمد العطئیے اور ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے درمیان مذاکرات میں اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
میولود چاوش اولو نے کہا کہ یمن، شام، عراق اور لیبیا کے حالات ، جھڑپوں، دہشت گردی، خون ریزی اور ظالم انتظامیہ کے دباو کے خاتمے جیسے علاقائی موضوعات میں ترکی قطر سے اتفاق رائے کرتا ہے ۔
دونوں وزراء نے یمن کے موضوع پر لئے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
العطئیے نے فائر بندی کا سمجھوتہ طے پانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شائع ہونے والے اس فیصلے کو یقیناً نافذ العمل ہونا چاہیے۔ اس فیصلے کا اطلاق ایک انسانی اقدام ہے،اس کے علاوہ متاثرہ علاقے میں موجود انسانوں تک ادویات اور امدادی سامان کی رسائی ضروری ہے"۔
میولود چاوش اولو نے بھی کہا کہ ہر ایک کو اقوام متحدہ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے اور اس پر عمل کرنا چاہیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں