انسان دوستی ہمارے ترک تشخص کی عکاس ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ شام، صومالیہ اور میانمار کی فاقہ کش اور مصائب میں گھری عوام کی مدد کرنے میں اگر ترکی بھی ہاتھ نہ بڑھائے تو یہ ہمارے ترک تشخص ، انسانی جذبات اور دین اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے

261753
انسان دوستی ہمارے ترک تشخص کی عکاس ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بتایا ہے کہ شام کی خانہ جنگی سے فرار ہونے والے دو ملین شامی مہاجرین اس وقت ترکی میں موجود ہیں۔
ضلع انطالیہ میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک چاوش اولو نے بتایا کہ ان پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کےلیے حکومتی بجٹ پر 6 بلین ڈالر کا بوجھ پڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صومالیہ اور میانمار کی فاقہ کش اور مصائب میں گھری عوام کی مدد کرنے میں اگر ترکی بھی ہاتھ نہ بڑھائے تو یہ ہمارے ترک تشخص ، انسانی جذبات اور دین اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں