وزیر اعظم داود اولو کے ترک تارکین وطن کے لیے دس مژدے

وزیر اعظم احمد داود اولو نے جرمنی کے شہرڈارٹمنڈ میں ترک تارکین وطن سے ملاقات کی ۔

260350
وزیر اعظم داود اولو کے ترک تارکین وطن کے لیے دس مژدے


وزیر اعظم احمد داود اولو نے جرمنی کے شہرڈارٹمنڈ میں ترک تارکین وطن سے ملاقات کی ۔
انھوں نے کہا کہ سات جون کے انتخابات سے بعد ہم ترک تارکین وطن کو منتخب ہونے کا حق دینے کے لیے اپنی کوششوں کو شروع کریں گے ۔انھوں نے تارکین وطن کو دس مژدے دئیے اور کہا کہ ہم نے بیرونی ممالک میں بسنے والے ترکوں کیطرف سے لازمی فوجی ٹرینگ کے لیے جمع کروائی جانے والی رقم کو 6000 یورو سے کم کر کے 1000 یورو کیا جائے گا ،جرمنی میں زیر تعلیم ترک طلباء کو وظیفہ دیا جائے گا ،ڈکٹریٹ کرنے والے طالب علموں کو 1000 یورو دئیے جائیں گے ،پاسپورٹ کی فیس کو 217 یورو سے کم کر کے 100 یورو کیا جائے گا ،بیرونی ممالک سے ترکی لائی جانے والی گاڑیوں کو دو سال تک ترکی میں استعمال کی اجازت دی جائے گی۔، ترکی کی ہوائی سستا کمپنی فیملی ٹکٹ فراہم کرئے گی اور دنیا کے ہر گوشے میں پیدا ہونے والے ہر ترک بچے کی ماں کو پہلے بچے کی پیدائش پر300 لیرے ،دوسرے بچے کی پیدائش پر 400 لیرے اور تیسرے بچے کی پیدائش پر 600 لیرے تحفے کے طور پر دئیے جائیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں