شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے نئے صدر مصطفی اکن جی

رائے دہندگان سے 60 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے اکن جی اب شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے چوتھے صدر ہیں

251654
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے نئے صدر مصطفی اکن جی

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں کل دوسرے مرحلے کا انعقاد ہونے والے صدارتی انتخابات میں آزاد امیدوار مصطفی اکن جی نے کامیابی حاصل کی ہے۔
رائے دہندگان سے 60 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے اکن جی اب شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے چوتھے صدر ہیں۔
دیگر امیدوار اور موجودہ صدر دریش ایر اولو 39٫5 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔
مصطفی اکن جی نے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد لیفکوشا میں ایک جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد قبرصی یونانی انتظامیہ کے ساتھ سلسلہ مذاکرات کو بحال کریں گے اور ہم اقوام متحدہ کی حمایت کے حامل دو طرفہ قبول کیے جانے والے کسی معاہدے کے قیام کے لیے کوششیں صرف کریں گے۔
حل کا مقصد ہونے والی کسی سیاسی پالیسی کو اپنانے کا ذکر کرنے والے اکن جی نے بتایا کہ وہ اعتماد افراز اقدامات کے ساتھ کسی حل نقطہ نظر کو پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا میں ترکی کی اہمیت سے با خبر ہونے والا ایک سیاستدان ہوں، لہذا ہمارے ترکی کے ساتھ تعلقات اچھی سطح پر استوار ہوں گے۔
دریش ایر اولو نے نو منتخب صدر اکن جی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا انتخابات میں حصہ لینے کا آخری موقع تھا تا ہم میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کروں گا اور اللہ نے جب تک ہمت دی اپنے ملک کی بقا کے لیے کوششیں صرف کرتا رہوں گا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ مذاکرات کے حوالے سے تجربات سے اکن جی کو آگاہی کرانے کے لیے تیار ہیں۔
قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما نکوس اناس تاسدیاس اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مشیر خاص برائے قبرص ایسپن بارتھ آئدے نے مصطفی اکن جی کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی۔
67 سالہ اکن جی نے 14 برسوں تک لیفکوشا کے میئر ، ممبر اسمبلی اور وزارت کے عہدوں پر کام کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں