ترکی 1915 کے واقعات سے متعلق اپنے ریکارڈ کو کھولنے کے لیے تیار

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی 1915 کے واقعات سے متعلق اپنے ریکارڈ کو کھولنے کے لیے تیار ہے ۔

247646
ترکی 1915 کے واقعات سے متعلق اپنے ریکارڈ کو کھولنے کے لیے تیار


صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی 1915 کے واقعات سے متعلق اپنے ریکارڈ کو کھولنے کے لیے تیار ہے ۔
انھوں نے معرکہ ہائے چناقلعے کی صد سالہ یاد کی مناسبت سے استنبول کانگریس ہال میں منعقدہ امن سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی جنگ عظیم خفیہ طور پر اب بھی جاری ہے۔ امن و رفاح کے قیام کے لیے عالمی سطح پر تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔
انھوں کہا کہ آرمینی ڈیاسپورانے 1915 کے واقعات کے بارے میں جو دعوے کیے ہیں وہ بے بنیاد ہیں ۔انھوں نے یورپی یونین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک میلین کے قریب دستاویزات موجود ہیں حتیٰ کہ ہم اپنے فوجی ریکارڈ کو بھی کھول سکتے ہیں ۔ ہمیں 1915 کے واقعات سے متعلق کسی قسم کا کوئی اندیشہ نہیں ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے آباو اجداد نے کسی پر ظلم نہیں کیا ہے ۔صدر ایردوان آج چناقلعے یارگاری تقریب سے خطاب کے دوران دوسرا ہم پیغام دیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ماضی کے تلخ واقعات کو ہوا دینے اورتاریخ کو کینہ و نفرت میں بدلنے سے آرمینی برادری سمیت کسی کو بھی کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا ۔ 24 اپریل کو چناقلعے تقریب کے دوران دیا جانے والا امن اور دوستی پیغام جس طرح درست ہے اسی طرح دنیا کے مختلف علاقوں میں آرمینیوں کے نام نہاد دعووں پر مبنی دشمنانہ موقف غلط ہے ۔انھوں نے آرمینیوں کے دکھوں میں برابر شریک ہونے والوں سےہلاک ہونے والے چار میلین ترکوں کے دکھوں میں بھی شریک ہونے اور رنج و الم کے معاملے میں تفریق نہ کرنے کی اپیل کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں