صدر ایردوان کا سلووینیا، سلوواکیہ اور رومانیہ کا دورہ

صدرِ ترکی کے یہ دورے ان ملکوں کے ساتھ موجودہ تعاون کو بلند ترین سطح تک پہنچانے کے حوالے سے مشترکہ ارادے کو زیر لب لانے کا موقع فراہم کریں گے

285007
صدر ایردوان کا سلووینیا، سلوواکیہ اور رومانیہ کا دورہ

صدر ایردوان 30 مارچ تا یکم اپریل سلووینیا ، سلوواکیہ اور رومانیہ کے دورے کریں گے۔
صدرِ ترکی کے یہ دورے ان ملکوں کے ساتھ موجودہ تعاون کو بلند ترین سطح تک پہنچانے کے حوالے سے مشترکہ ارادے کو زیر لب لانے کا موقع فراہم کریں گے۔
رجب طیب ایردوان 30 مارچ بروز سوموار سلووینیا کے صدر بوروت پاہور، 31 مارچ کو سلوواکیہ کے صدر اندریج کیسکا اور یکم اپریل کو رومانوی ہم منصب کلاس لوہانس سے ملاقاتیں سر انجام دیں گے اور تینوں ملکوں کے وزراء اعظم اور اسپیکران اسمبلی کو شرف ملاقات بخشیں گے۔
مذاکرات میں سیاسی اور اقتصادی معاملات سمیت دو طرفہ تعلقات کا ہر لحاظ سے جائزہ لینے کا موقع ملے گا اور علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں ان ملکوں کے ساتھ موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے زیر مقصد بعض معاہدے بھی طے پائیں گے۔
ترکی کی یونین کی رکنیت کی حمایت کرنے والے مذکورہ مملکتوں کے سربراہان کے ساتھ ملاقاتوں مین سلسلہ رکنیت اور شراکت مذاکرات بھی غور کیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں