صدر ایردوان کی صدر باراک اوباما کیساتھ ٹیلیفونک ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ کے صدر باراک اوباما کیساتھ ٹیلیفون پر ایک گھنٹے تک بات چیت کی ۔

284526
صدر ایردوان کی  صدر باراک اوباما کیساتھ ٹیلیفونک ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ کے صدر باراک اوباما کیساتھ ٹیلیفون پر ایک گھنٹے تک بات چیت کی ۔
دونوں سربراہان نے دہشت گردی کیخلاف جاری تعاون کے علاوہ عراق اور شام میں امن و استحکام کے قیام ، اعتدال پسند شامی مخالفین کو تربیت دینے اور انھیں اسلحہ فراہم کرنے اور غیر ملکی دہشت گردوں کے شام میں داخلے کی روک تھام جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔
صدر اوباما نے تقریباً دو میلین شامی مہاجرین کو پناہ دینے اور غیر ملکی جنگجووں کیساتھ جدوجہد کیوجہ سے صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا ۔
دونوں رہنماوں نے یمن اور یوکرین کی صورتحال اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جاری مذاکرات کا بھی جائزہ لیا اور علاقائی معاملات میں گہرے تعاون کا اظہار کیا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں