ترکی نے خارجہ پالیسی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں

جنوبی ایشیاء سے لے کر افریقہ اور لاطینی امریکہ تک اہم سیاسی تعلقات قائم کئے گئے ہیں: تانجو بلگچ

280470
ترکی نے خارجہ پالیسی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں

حالیہ سالوں میں ترکی نے اپنی خارجہ پالیسی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

جنوبی ایشیاء سے لے کر افریقہ اور لاطینی امریکہ تک اہم سیاسی تعلقات قائم کئے گئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان تانجو بلگچ نے ٹی آر ٹی کے ساتھ انٹرویو میں ترکی کی خارجہ پالیسی میں تبدیلیوں کو بیان کیا۔
بلگچ نے کہا کہ سال 2002 میں ترکی کے براعظم افریقہ میں صرف 12 سفارت خانے تھے جن کی تعداد اس وقت 39 تک پہنچ گئی ہے جبکہ افریقہ کے ساتھ 3 بلین کا تجارتی حجم بڑھ کر 22 بلین تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح لاطینی امریکہ میں بھی سفارت خانوں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 13 تک پہنچ گئی اس کے علاوہ ترکی کی خارجہ تجارت میں بھی حالیہ 10 سالوں میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔
تانجو بلگچ نے ترکی کے ، کریمیا کے الحاق کو بھی تسلیم نہ کرنے کا اعادہ کیا۔
شام میں حالیہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی جنگجووں کی داعش میں شرکت کو روکنے کے لئےخبروں کے تبادلے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں