یہ لوگ ڈالر کے امراء کو پیدا کرنا چاہتے ہیں: ایردوان

اس روّیے کے مقابل جس طرح ماضی میں ٹھہرا گیا ہے اسی طرح آج بھی ٹھہرا جائے گا: رجب طیب ایردوان

253076
یہ لوگ ڈالر کے امراء کو پیدا کرنا چاہتے ہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے ضلع غازی آنتیپ میں ظہرانے پرسول سوسائٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نےکہا کہ "سول سوسائٹی جمہوریت، کثیر آراء، کثیر ثقافت اور اکثریت کی حمایت کا مفہوم رکھتی ہے اور سیاسی پارٹیاں بھی سول سوسائٹی کی ایک مختلف شکل ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ "سول سوسائٹیاں ایسی فضاء میں تشکیل اور فروغ پاتی ہیں کہ جہاں انہیں آزادیاں اور جمہوریت حاصل ہو اور اس وقت ترکی سول سوسائٹیوں کے حوالے سے اپنی تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہا ہے"۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر کوئی میڈیا میں، سول سوسائٹیوں کے پلیٹ فارم پر اور سیاسی پلیٹ فارم پر اپنے نقطہ نظر اور اپنی سوچ کو آسانی سے پیش کر سکتا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں ریٹ میں اضافے کے حوالے سے مالیاتی حلقوں کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "یہ لوگ ڈالر کے امراء کو پیدا کرنا چاہتے ہیں اور منڈیوں کی گیم کے ذریعے بحران کا تائثر پیدا کر کے ، شرح سود کو بلند رکھتے ہوئے اس ملت کی آمدنی، بچت ، امید اور محنت کو کسی اور کو منتقل کرنا اور منافع کمانا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس روّیے کے مقابل جس طرح ماضی میں ٹھہرا گیا ہے اسی طرح آج بھی ٹھہرا جائے گا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ دنیا میں ڈالر اور یورو کے درمیان پیرٹی بحران جاری ہے ، یہ عدم توازن ڈالر کے امراء کو سامنے لا رہا رہا ہے لیکن وہ اس کوشش میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس موضوع سے متعلق آنے والے دنوں میں بعض اقدامات کئے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں