وزیر اعظم احمد داؤداولو17تا18 فروری پاکستان کاسرکاری دورہ کریں گے

ان کے ہمراہ متعدد وزراء اور آجر بھی موجود ہوں گے ۔ پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی مسائل اور بین الاقوامی مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ دہشت گردی اور اسلام کے خلاف کاروائیوں کی روک تھام کے بارے میں مشترکہ اقدامات اختیار کرنے کے بارے میں غور کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے

219092
وزیر اعظم احمد داؤداولو17تا18 فروری پاکستان کاسرکاری دورہ کریں گے

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو پاکستان کے دورہ کریں گے۔
وزیراعظم احمد داؤد اولو سترہ تا اٹھارہ فروری پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ان کے ہمراہ متعدد وزراء اور آجر بھی موجود ہوں گے ۔ پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی مسائل اور بین الاقوامی مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
ان کے اس دورے میں دہشت گردی اور اسلام کے خلاف کاروائیوں کی روک تھام کے بارے میں مشترکہ اقدامات اختیار کرنے کے بارے میں غور کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ان کے اس دورے کے دوران وزیراعظم احمد داؤد اولو اور پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں منعقد ہونے والے ترکی پاکستان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجیک تعاونی کونسل کا چوتھا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔
دونوں ممالک کے درمیان اس میکانزم کا تیسرا اجلاس ستمبر 2013 میں ترکی میں منعقد ہوا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں