یونانی وزیر اعظم کے بیانات داخلی سیاست کا حصہ ہیں: آرنچ

نائب وزیر اعظم بلند آرنچ نے کل کے کابینہ کے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کے یونانی وزیر اعظم کے ترک بحری جہاز کے حوالے سے بیانات کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا

207648
یونانی وزیر اعظم کے بیانات داخلی  سیاست کا حصہ ہیں: آرنچ

نائب وزیر اعظم بلند آرنچ نے کل کابینہ کے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔
آرنچ سے یونانی وزیر اعظم الیکسسز چپراس کے مشرقی بحیرہ روم میں پیٹرول کی تلاش کرنے والے باربروس بحری جہاز سے متعلق بیان کے بارے میں دریافت کیا گیا۔
جس پر نائب وزیر اعظم نے کہا کہ "ہم اسوقت اس سلسلے میں مذاکرات کر رہے ہیں اور کسی حل تک رسائی کے لیے ان مذاکرات سے مثبت نتیجہ حاصل کرنے پر پُر عزم ہیں۔"
چپراس کے باربروس خیر التین پاشا بحری جہاز کے بار ے میں بیان کے داخلی پالیسیوں سے متعلق ہونے پر زور دینے والے جناب آرنچ نے بتایا کہ " ہم نہیں سمجھتے کہ ایک داخلی معاملے پر تبصرہ کرنا ایک درست فعل ہو گا۔
واضح رہے کہ کل قبرصی یونانی انتظامیہ کا دورہ کرنے والے نو منتخب یونانی وزیر اعظم چپراس نے مسئلہ قبرص پر مذاکرات کی میز کو لوٹنے کے لیے باربروس بحری جہاز کی کاروائیوں کے خاتمے کی ضرورت ہے۔
چپراس نے اپنے دورے کے دائرہ کار میں قبرصی ترک اور یونانی شہری تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ جس دوران ترک شہری تنظیموں کے نمائندوں نے چپراس کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں