چپراس کا پہلا بیرون ملک دورہ قبرصی یونانی انتظامیہ کا

تاریخ میں پہلی دفعہ کوئی یونانی وزیر اعظم قبرصی ترکوں کے ساتھ ملاقات کرے گا اور مسئلہ قبرص کے بارے میں ان کے خیالات سُنے گا

206693
چپراس کا پہلا بیرون ملک دورہ قبرصی یونانی انتظامیہ کا

یونان کے وزیر اعظم چپراس نے اپنا پہلا بیرون ملک دورہ قبرصی یونانی انتظامیہ کا کیا ہے۔
جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ پروگرام کے ذیل میں الیکسز چپراس نے یونانی قبرصی انتظامیہ کے رہنما نکوس اناستاسیادس کے ساتھ ملاقات کی۔
دورے کے دوران چپراس کی ترکوں کے ساتھ ملاقات کا بھی بے چینی کے ساتھ انتظار کیا جا رہا ہے کیوں کہ تاریخ میں پہلی دفعہ کوئی یونانی وزیر اعظم قبرصی ترکوں کے ساتھ ملاقات کرے گا اور مسئلہ قبرص کے بارے میں ان کے خیالات سُنے گا۔
ملاقات جنوبی قبرصی انتظامیہ کے ایک ہوٹل میں ہوگی اور اس میں لاپتہ افراد کی سوسائٹی کے ترک اراکین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
اس موقع پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایر اولو نے یونان کے نئے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ "اگر چپراس اپنے ملک اور علاقے میں امن پسندانہ کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اسے قبرص پالیسیوں کو تبدیل کرنا چاہیے"۔
چپراس یونانی قبرصی انتظامیہ کی اسمبلی کی خصوصی نشست سے خطاب کے بعد یونانی قبرصی انتطامیہ کی سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں اور یونانی اورتھوڈوکس کلیسا کے بشپ دوئم ہریسوسٹوموس کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
یونان کے وزیر اعظم قبرص میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد روم ، پیرس اور برسلز کا دورہ کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں