صدارتی محل کے دروازے ٹی آرٹی کے لیے کھولے گئے

صدر رجب طیب ایردوان نے ٹرکش ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کی خصوصی نشریات میں خارجہ پالیسیوں کے عنوانات پر اپنے جائزے پیش کیے

202515
صدارتی محل کے دروازے ٹی آرٹی کے لیے کھولے گئے

صدر ایردوان ٹی آرٹی کے چینل پر۔۔
صدارتی محل کے دروازوں کو پہلی بار کسی ٹیلی ویژن چینل کے لیے کھولا گیا ہے اور وہ چینل ٹی آرٹی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے ٹرکش ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کی خصوصی نشریات میں خارجہ پالیسیوں کے عنوانات پر اپنے جائزے پیش کیے۔
آرمینی دعووں کا بھی ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے ڈیاسپورا کے جھگڑے کے ماحول میں اس سلسلے کو جاری رکھنے کے خواہاں ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہم بعض لوگوں کے حکم پر کسی نام نہاد آرمینی نسل کشی کو قبول کرنے پر مجبور نہیں ہیں۔"
انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "اگر آپ مخلص ہیں تو آئیے اپنے اپنے قدیم ریکارڈز کھولتے ہیں ، اور اس معاملے کو مورخین پر چھوڑتے ہیں۔"
صدرِ ترکی سے یونان کے انتخابی نتائج کے اثرات پر بھی سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سریزا ایک غیر تجربہ کار سیاسی جماعت ہے۔ بعض معاملات میں اس کی پالیسیوں پر یونانی عوام نے تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ الیکسسز کو اس موقع سے اچھے طریقے سے استفادہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے ترکی۔ یونان باہمی تعلقات کے حوالے سے کہا کہ "مملکتوں کا دوام بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ہمارے باہمی تعلقات اچھی سطح پر ہیں۔"
ترکی کے سلسلہ رکنیت یورپی یونین کا بھی ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے بتایا کہ یورپی یونین نے آج تک مخلص مؤقف کا مظاہرہ نہیں کیا ، اس لیے ہم امید کرتے ہیں کہ اب کے بعد یہ اپنے تیور میں
تبدیلی لائے گا۔ مذاکرات کے عنوانات پر بحث کو شروع کرنا اور مطلوبہ شرائط کو پورا کرنا ہمارے لیے دو ماہ کا کام ہے۔
صدر نے فرانس کے چارلی ہیبڈو حملے کے ایک سازش ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں سولہ ماہ تک جیل کاٹنے والے حملہ آوروں کا خفیہ سروس نے آیا کہ کیوں تعاقب نہیں کیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں