قبرصی امن افواج کے فرائض کی مدت میں توسیع

قرارداد میں فریقین سے کہیں زیادہ اعتماد افروز اور مصالحتی ماحول کے قیام میں معاون ثابت ہونے والی تدابیر اختیار کرنے اور دو طرفہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے

202615
قبرصی امن افواج کے فرائض کی مدت میں توسیع

قبرص میں امن قوتوں کے فرائض کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے قبرص میں متعین امن قوتوں کے فرائض کی مدت میں 31 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔
سلامتی کونسل میں متفقہ طور پر قبول کردہ قرارداد متن میں ترک اور یونانی فریقین کے درمیان مذاکرات میں بعض پیش رفت کا مشاہدہ ہونے کے باوجود وسیع پیمانے کے اور پائدار حل کی زمین ہموار نہ ہو سکنے کی وضاحت کی گئی ہے۔
قرارداد میں فریقین سے کہیں زیادہ اعتماد افروز اور مصالحتی ماحول کے قیام میں معاون ثابت ہونے والی تدابیر اختیار کرنے اور دو طرفہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قبرص میں سن 1964 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلے کے ساتھ قائم کردہ امن افواج اقوام متحدہ کی چھت تلے خدمات فراہم کرنے والی طویل المدت قوتوں کی حیثیت رکھتی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں