قومی اسمبلی نئے سال کی کاروائیوں کا آغاز کر رہی ہے

ترکی کی قومی اسمبلی اپنی نئے سال کی کاروائیوں کا آغاز کر رہی ہے

170873
قومی اسمبلی نئے سال کی کاروائیوں کا آغاز کر رہی ہے

ترکی کی قومی اسمبلی اپنی نئے سال کی کاروائیوں کا آغاز کر رہی ہے۔۔۔
اسمبلی میں کل سب سے پہلے 4 سابقہ وزراء کی دیوان اعلٰی میں رائے شماری کروائی جائے گی۔
اسمبلی کے تحقیقی کمیشن میں متوقع اس رائے شماری کے بعد آخری فیصلہ اسمبلی کی جنرل کمیٹی دے گی۔
اسمبلی کے دیوان اعلٰی کی طرف سے ٹرانسفر کا فیصلہ ہونے پر زیادہ سے زیادہ 7 دنوں میں فائل سپریم کورٹ صدارتی دفتر میں بھیجی جائے گی ۔
اسمبلی کے ایجنڈے کا دوسرا موضوع افغانستان میمورینڈم ہے ۔
اس میمورینڈم پر منگل کے روز بحث کی جائے گی، اس کے علاوہ منگل کے روز سیاسی پارٹیوں کے گروپ اجلاس بھی ہوں گے۔
اسمبلی کی رواں ہفتے کی کاروائیوں کے ایجنڈے کا ایک اور اہم موضوع داخلی سکیورٹی پیکیج ہے جس پر 8 جنوری بروز جمعرات کو اسمبلی کے امور داخلہ کمیشن میں بحث کی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں