ضلع قارامان کی کان سے مزید 6 نعشیں برآمد

28 اکتوبر کے روز کان میں پانی بھرنے سے اندر محصور ہو کر رہ جانے والے 18 کان کنوں کے مردہ جسموں کی تلادش تا حال جاری ہے

193954
ضلع قارامان کی کان سے مزید 6 نعشیں برآمد

ضلع قارامان کی تحصیل ایرمینک میں کوئلے کی کان میں پانی بھرنے سے اندر پھنس کر رہ جانے والے کان کنوں میں سے مزید چھ کے مردہ جسموں کو برآمد کر لیا گیا ہے۔
نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
28 اکتوبر کے روز ایرمینک کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں 18 کان کن ، کان میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ جس کے بعد 6 نومبر کو 2 اور کل مزید دو کی نعشوں تک رسائی ممکن بن سکی تھی۔
باقی ماندہ 8 کی تلاش کی کاروائیاں جاری ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں