اب مذاکرات میں پیش رفت کی صورت کیا ہو گی

یونانی فریق کے مذاکراتی عمل کو ترک کرنے کے بعد جو سوال ہر ذہن میں ابھر رہا ہے وہ یہ کہ اب مذاکرات میں پیش رفت کی صورت کیا ہو گی

152331
اب مذاکرات میں پیش رفت کی صورت کیا ہو گی

یونانی فریق کے مذاکراتی عمل کو ترک کرنے کے بعد جو سوال ہر ذہن میں ابھر رہا ہے وہ یہ کہ اب مذاکرات میں پیش رفت کی صورت کیا ہو گی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے قبرص کے لئے خصوصی مشیر ایسپین بارتھ ایڈ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوام کے لئے ہم اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔
ایسپین بارتھ ایڈ قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما نکوس اناستاسیادس کے ساتھ مذاکرات کے بعد شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں تشریف لے گئے جہاں صدر درویش ایر اولو نے ان کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہے اور مذاکرات کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ایڈ نے کہا کہ اس وقت ہمیں ایک منفی صورتحال کا سامنا ہے لیکن یہ صورتحال ہماری کاروائیوں کو تبدیل نہیں کرے گی۔
ایڈ نے کہا کہ ہم دونوں طرف ایک پُل قائم کرنے کی کوشش کریں گے، دونوں طرف کے رہنما بھی ایک پائیدار حل پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لئے ہم دونوں فریقوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ جزیرے کی اس وقت کی صورتحال کو جاری نہیں رکھا جا سکتا۔
ایڈ نے اس کے بعد شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی دیگر سیاسی پارٹیوں کے چئیر مینوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں